عوام کیلئے بڑا ریلیف یا صرف اعلان؟ 117 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی صدارت میں آج ایگزیکٹو کمیٹی آف نیشنل اکنامک کونسل (ای سی این ای سی) کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مجموعی طور پر 117 ارب روپے سے زائد مالیت کے اہم ترقیاتی منصوبوں کو منظوری دی گئی۔

اجلاس وزارت خارجہ میں ہوا اور اس میں صحت، توانائی، انفراسٹرکچر اور ٹرانسپورٹیشن کے شعبوں میں کلیدی منصوبوں پر غور کیا گیا۔ ان منصوبوں کا مقصد سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینا اور عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

منظور شدہ اہم منصوبے:

صحت سہولت پروگرام کی توسیع 30 جولائی 2026 تک منظور کی گئی جس کے تحت اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں قومی شناختی کارڈ کے حامل مستقل رہائشی خاندانوں کو ان پییشنٹ ہیلتھ انشورنس کوریج فراہم کی جائے گی۔ اس منصوبے کی مجموعی لاگت تقریباً 40 ارب روپے ہے اور اسے سی ڈی ڈبلیو پی کی سفارش کے بعد ای سی این ای سی کو بھیجا گیا تھا۔

توانائی، انفراسٹرکچر اور ٹرانسپورٹیشن کے دیگر بڑے ترقیاتی اقدامات بھی منظوری کے دائرے میں شامل ہیں، جو ملک میں سماجی و اقتصادی ترقی اور بنیادی خدمات کی بہتری کے لیے ہیں۔

ڈپٹی پرائم منسٹر کے دفتر کے مطابق، یہ منصوبے اڑان پاکستان ایجنڈے کے تحت صحت کی سہولیات اور سماجی شعبے کو مضبوط بنانے کی اہم کاوش ہیں۔

اسحاق ڈار نے اجلاس میں واضح ہدایت کی کہ منظور شدہ منصوبوں پر فوری عمل درآمد کیا جائے تاکہ عوام کو جلد فوائد مل سکیں۔ یہ اقدامات حالیہ سی ڈی ڈبلیو پی اجلاس کے بعد کیے گئے ہیں جہاں صحت کے متعدد منصوبے منظوری کے لیے ای سی این ای سی کو بھیجے گئے تھے۔

حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ قدم اس بات کا مظہر ہے کہ صحت، انفراسٹرکچر اور سماجی تحفظ کو ملک کی ترجیحات میں شامل کیا گیا ہے۔

Related Posts