معاملے کو سیاست سے کیوں جوڑا گیا؟ بلال قریشی نے لاہور کے نجی کالج واقعے پر سوالات اٹھا دئیے

تازہ ترین

تازہ ترین

بلال قریشی
(فوٹو: آن لائن)

معروف اداکار بلال قریشی نے لاہور کے نجی کالج میں طالبہ سے زیادتی کے الزام پر مبنی واقعے پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ معاملے کو سیاست سے کیوں جوڑا گیا؟

حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں بلال قریشی نے کہا کہ ریاست ہر معاملے کو سیاست سے کیوں جوڑ دیتی ہے؟ سارے بچے بچیاں پی ٹی آئی کے نہیں، پاکستان کے ہیں۔ اگر نجی کالج میں طالبہ کے ساتھ زیادتی نہیں ہوئی تو اس سے اچھی بات تو کوئی ہوہی نہیں سکتی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by lollywoodspace (@lollywoodspace)

تجزیہ کار بلال قریشی نے کہا کہ اگر ریپ نہیں ہوا تو پھر سی سی ٹی وی فوٹیج کیوں ڈیلیٹ کی گئی۔ پریس کانفرنس میں سوال کرنے پر کیوں وارن کیا گیا؟ کیا یہاں سوال کرنا بھی جرم ہے؟

خیال رہے کہ اس سے قبل لاہور میں نجی کالج احتجاج پر بنائی گئی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے ڈس انفارمیشن پھیلانے والوں کی طلبی کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس حکام کا ماننا ہے کہ محکمہ داخلہ کی جے آئی ٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت ایس ایس پی (انوسٹی گیشن) نے کی جس میں پولیس اور حساس اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق جے آئی ٹی اجلاس کے دوران فیصلہ ہوا کہ سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں شیئر کرنے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کے بعد ویڈیو اور پوسٹس شیئر کرنے والے افراد کو جے آئی ٹی میں طلب کرکے سوال و جواب کیے جائیں گے۔

Related Posts