ماضی کی بہادر پولیس افسر کیلئے نازیبا زبان کا استعمال، شہربانو نقوی افسردہ ہوگئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

شہربانو نقوی
(فوٹو: انسٹاگرام، یوٹیوب)

سوشل میڈیا صارفین نے ماضی کی بہادر پولیس افسر کیلئے نازیبا زبان کا استعمال کیا ہے جس پر اے ایس پی شہربانو نقوی افسردہ ہوگئیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے ویڈیو پیغام میں پنجاب پولیس کی بہادر افسر اے ایس پی شہربانو نقوی نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہر بات اس وقت جائز ہوجاتی ہے جب ہم اپنے لیپ ٹاپ کی اسکرین کی دوسری جانب سے تبصرے کرتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dialogue Pakistan (@dialoguepakistan)

ویڈیو بیان میں اے ایس پی شہربانو نقوی نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ چونکہ گالی وصول کرنے والے نہیں ہیں اور وہ ہیں جو گالی دے رہے ہوتے ہیں، اس لیے گالی دینا آسان ہے اور چونکہ وہ لیپ ٹاپ کے پیچھے چھپ کر گالی دیتے ہیں، اس لیے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

اے ایس پی شہربانو نقوی نے کہا کہ اس قسم کی حرکت خوفناک ہے اور ہمیں ایسی حرکتوں سے خوف آنا چاہئے۔ خیال رہے کہ لاہور کے ایک نجی کالج میں ایک سکیورٹی گارڈ پر طالبہ سے زیادتی کا الزام عائد کیا گیا، شہر بانو نقوی نے واقعے کی وضاحت کی تو سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا شکار ہوگئیں۔

ایک جانب پنجاب حکومت، پولیس اور سرکاری ادارے اس واقعے کو بے بنیاد قرار دے رہے ہیں اور واقعے سے متاثرہ طالبہ کے والد اور چچا کو اپنے ساتھ کھڑا کرکے پریس کانفرنس کرنے والی شہربانو نقوی نے بتایا کہ یہ ایک ڈس انفارمیشن پر مبنی واقعہ تھا، تو دوسری جانب سوشل میڈیا پر موجود کچھ عناصر اسے آج بھی حقیقت سمجھتے ہیں۔

Related Posts