بلال سعید کی نئی البم “سپر اسٹار” ریلیز

تازہ ترین

تازہ ترین

Bilal Saeed Dropped Highly Anticipated Album "Superstar" on October 22

کراچی: نامور پنجابی گلوکار بلال سعید کی نئی البم “سپر اسٹار” دنیا بھر کے شائقین کو مسحور کرنے کیلئے ریلیز کردی گئی۔

بلال سعید نے تھوڑے ہی عرصے میں اپنی سپر ہٹ سنگلز سے بے شمار پرستاروں کے دلوں میں گھر کرلیا ہے اورفلم انڈسٹری میں بھی ایک نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔

ان کے دلجیت دوسانجھ کیلئے پنجابی فلم جٹ اینڈجولی3 کے انڈین دھن میں گانے والے پہلے پاکستانی سنگر کی حیثیت سے اشتراک کی تاریخ رقم کردی۔ان کی تازہ ترین البم “سپر اسٹار” نے 12سال میں پہلی فل لنتھ البم کے ساتھ نیا سنگ میل عبور کیا ہے۔

اپنی چارٹ میں ٹاپ پر کئی ہٹس جیسے 12سال باری، خیر منگدی کے لئے پرستاروں میں مقبولیت حاصل کرنے والے گلوکار نے اب اپنے ریکارڈ لیبل ون ٹو ریکارڈ ککے ساتھ نئی البم ریلیز کی ہے،ان کی البم میں پاکستانی اور بین الاقوامی آرٹسٹس کی کہکشاں ہے جس میں عاصم اظہر، طلحہ انجم، آئمہ بیگ، فتح اور ینگ دیسی شامل ہیں۔

بلال اس کامیابی کو اپنی زندگی کے ذاتی تجربات اور راستے میں آنے والے چیلنجز سے مقابلہ سے متاثر ہونے کا سبب بتاتے ہیں،بلال کا کہناہے،” میں نے یہ البم اپنے دل وجان سے تیاری کی ہے، ہرگانا میری زندگی کے سفر کا عکاس ہے جو میری جدوجہد کا امتحان اور میری اندر کی لچک دونوں کا امتزاج ہے۔

مجھے امید ہے کہ یہ سامعین کے دلوں کو چھوئے گا اور ان کو تسکین یا تحریک میسرکرے گا،”سپر اسٹار” سے متعلق توقعات بہت زیادہ ہیں جس میں وہ اپنی صلاحیتوں سے میوزک انڈسٹری میں نئی راہیں تلاش کرنے کے بہت پرامید ہیں،بلال سعید نے وضاحت کرتے ہوئے کہا،” میرا میوزک لوگوں کے درمیان رابطے کا پل ہے۔

میں چاہتا ہوں کہ میرے گانے ان کے تجربات سے، ان کی جدوجہد،ان کی کامیابیوں سے ہم آہنگ ہوں۔ہم سب زندگی میں چیلنجز سے مقابلہ کررہے ہیں، لیکن یہ ہماری لچک ہے جو ہمیں آگے بڑھاتی رہتی ہے۔ یہی جذبہ میں نے سپر اسٹار میں اجاگر کیا ہے،جس کا بے چینی سے انتظارتھا، وہ البم سپراسٹار آگئی ہے اور سامعین کے بلال سعید کی میوزک کے فن کی گہرائیوں کو اجاگر کررہی ہے۔

Related Posts