پی ٹی آئی سرکار نے قومی خزانے کو بیدردی سے لوٹا، حساب دینے کا وقت آچکا ہے، بلاول بھٹو

تازہ ترین

تازہ ترین

Stage set for Bilawal Bhutto’s address at Parachinar today

کراچی:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی رپورٹ کے بعد عمران خان کا کرپشن سے آلودہ بھیانک چہرہ سامنے آیا ہے، پی ٹی آئی سرکار نے قومی خزانے کو بیدردی سے لوٹا، حساب دینے کا وقت آچکا ہے،

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے اسکروٹنی رپورٹ کے اجراء پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے سچ بولنے کا حلف اٹھا کر پی ٹی آئی کے بینک اکاؤنٹس الیکشن کمیشن سے چھپائے، کروڑوں روپے دیدہ دلیری سے خردبرد کرنے والے سلیکٹڈ وزیراعظم دوسروں کو کرپشن کے طعنے دیتے ہیں۔

 

عمران خان کو زبردستی کا ایمان دار ثابت کرکے قوم پر مسلط کیا گیا، اب حساب دینے کا وقت آچکا ہے۔آج تباہ حال ملکی معیشت گواہ ہے کہ پی ٹی آئی سرکار قومی خزانے کو بیدردی سے لوٹ رہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی غیر قانونی فنڈنگ کیس میں اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ 2009 سے 2013 کے دوران پارٹی کی آمدن اور اخراجات آپس میں مطابقت نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں:پی ٹی آئی نے 5 سال میں 320 ملین روپے کے فنڈز چھپائے،فارن فنڈنگ کیس میں انکشاف

میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی نے 2008-2009 کے دوران دو بینکوں کے بینک اکاؤنٹس ظاہر نہیں کیے کیونکہ 77 میں سے صرف 12 اکاؤنٹس سامنے آئے تھے۔آڈٹ فرم کی طرف سے فراہم کردہ نقدی رسیدیں بھی بینک کھاتوں سے مطابقت نہیں رکھتیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پی ٹی آئی نے 5 سال کے عرصے میں 320 ملین روپے کے فنڈز چھپائے۔

دوسری جانب منگل کو اسلام آباد میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے انتہائی شفاف طریقے سے فنڈز اکٹھے کیے ہیں اور قوم کو وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے۔

Related Posts