اسلام آباد، سعودی عرب جانے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد، سعودی عرب جانے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی
اسلام آباد، سعودی عرب جانے والی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے نجی ائیر لائن کی سعودی عرب جانے والی پرواز حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گئی ہے، طیارے میں ٹیک آف کے بعد ہی فنی خرابی کا پتہ چل گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے سعودی عرب جانے والی پرواز میں فنی خرابی ٹیک آف کرتے ہی پیدا ہوگئی تھی۔ کپتان نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی سے لینڈنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں:

پرواز کی اجازت نہ ملنے کے باوجود ہندو یاتری پاکستان پہنچ گئے

پی آئی اے نے 5سال بعد مشہد کیلئے پروازیں شروع کردیں

نجی ائیر لائن کے پائلٹ نے ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کرکے لینڈنگ کی اجازت طلب کی تھی۔ کنٹرولر نے فوری طور پر لینڈنگ کی اجازت دے دی۔ کامیابی سے لینڈنگ کے بعد طیارے کی مرمت شروع ہوگئی۔

اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ آج دوپہر کو کسی وقت طیارے کو سعودی عرب روانگی کیلئے دوبارہ اڑان بھرنا ہوگی۔ مسافروں کو فنی خرابی کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔

سعودی عرب جانے والے مسافروں کو ائیر پورٹ انتظامیہ نے لاؤنج میں منتقل کردیا۔ مسافروں نے کامیاب ہنگامی لینڈنگ پر نجیر ائیر لائن کے کپتان کی کارکردگی کو سراہا۔

Related Posts