ملازمت کے خواہش مند نوجوانوں کیلئے بل گیٹس نے اپنی سی وی شیئرکردی

تازہ ترین

تازہ ترین

ملازمت کے خواہش مند نوجوانوں کیلئے بل گیٹس نے اپنی سی وی شیئرکردی
ملازمت کے خواہش مند نوجوانوں کیلئے بل گیٹس نے اپنی سی وی شیئرکردی

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے ملازمت کے خواہشمند نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اپنی 48 سالہ پرانی سی وی سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

اچھی ملازمت کے حصول کے لیے اچھی سی وی ہونا بے حد ضروری سمجھا جاتا ہے۔ آج کے دور میں گمان کیا جاتا ہے کہ اگر آپ کی سی وی نا مکمل اور غیر متاثر کن ہے تو آپ کو اچھی ملازمت کی تلاش میں کافی وقت لگ سکتا ہے یا شاید اچھی ملازمت ملنا ممکن نظر نہیں آتا۔

بل گیٹس کی کمپنی میں دنیا کے قابل ترین لوگ بھی کام کرنے کی خواہش رکھتے ہیں ایسے میں بل گیٹس نے اپنی 48 سال پرانی سی وی صارفین کے ساتھ شیئر کی اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے جاب تلاش کرنے والی ویب سائٹ لنک ڈن پر 48 سال پرانی سی وی، جو انہوں نے ہارورڈ کالج کے پہلے سال میں بنائی تھی شئیر کی اور لکھا کہ ’’چاہے آپ نے حال ہی میں گریجویٹ کیا ہو یا پھر آپ کالج ڈراپ آوٹ ہوں، مجھے امید ہے کہ میری 48 سال پرانی سی وی کے مقابلے میں آپ کی سی وی زیادہ بہتر ہوگی۔‘‘

سوشل میڈیا صارفین نے بل گیٹس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ 48 سال پرانی ہونے کے باوجود بالکل پرفیکٹ ہے۔

Related Posts