کابل میں تربیتی مشق کے دوران بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، تین افراد ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

کابل میں تربیتی مشق کے دوران بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، تین افراد ہلاک
کابل میں تربیتی مشق کے دوران بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، تین افراد ہلاک

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کی تربیتی مشق کے دوران ایک بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، جس میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔

وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ ”ایک امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر، جسے تربیت کے لیے اڑایا گیا تھا، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے کیمپس کے اندر فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا،” وزارت دفاع کے ترجمان نے مزید کہا کہ حادثے میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے۔

مزید پڑھیں:ویتنام کے بار میں آگ لگنے سے 32افراد لقمہ اجل بن گئے

واضح رہے کہ طالبان نے ایک سال قبل ملک پر قبضہ کرنے کے بعد امریکی ساختہ طیاروں کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔ یہ واضح نہیں ہے کہ کتنے طیارے کام کر رہے ہیں۔

Related Posts