ماہِ رمضان میں ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ جاری، گیس کتنی مہنگی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

عوام کی چیخ
(فوٹو: آن لائن)

ماہِ رمضان میں ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ جاری ہے، ایل پی جی کی فی کلو قیمت 300روہے سے لے کر 400روپے فی کلو تک جاپہنچی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ایل پی جی سرکاری قیمت پر کسی بھی جگہ دستیاب نہیں۔ ملک کے مختلف شہروں میں ایل پی جی کی 300روپے سے 320روپے تک فی کلو میں فروخت جاری ہے۔ گلگت بلتستان سمیت دور دراز کے پہاڑی علاقوں میں ایل پی جی کی قیمت 400روپے فی کلو تک لی جارہی ہے۔

عوام کا مطالبہ ہے کہ حکومت پلانٹس سے ایل پی جی کی سرکاری قیمت پر سپلائی یقینی بنائے۔ غریب ایل پی جی دکانداروں کے خلاف کارروائیاں بند کی جائیں۔ لوکل پروڈکشن بڑھجانے سے ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ کنٹرول کی جاسکتی ہے۔ مارکیٹ کی قیمت ٹھیک کرنے کی ذمہ داری ایسوسی ایشن لیتی ہے۔

ایشیا کے سب سے بڑے لوکل ایل پی جی گیس پلانٹ کی بندش کے بعد عوام ایل پی جی امپورٹرز کے رحم و کرم پر ہے۔ رمضان المبارک کے دوران طاقتور ایل پی جی مافیا اور ناجائز منافع خوروں نے ایل پی جی کی قیمت میں من مانا اضافہ کردیا ہے جس سے غریب عوام کی جیبوں پر اربوں کا ڈاکہ مارا جارہا ہے۔

Related Posts