کورین بینڈ ’بلیک پنک‘ ممبر جِیسو اور اداکار آہن بو ہیون کے درمیان تعلقات کی خبریں، ایجنسی نے تصدیق کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

مشہور کورین بینڈ ’بلیک پنک‘ ممبر جِیسو اور کورین اداکار آہن بو ہیون ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔

کورین میڈیا کے مطابق کے پاپ بینڈ ’بلیک پنک‘ کی ممبر جِیسو اور کورین اداکار آہن بو ہیون ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں، یہ خبر ڈسپیچ کی جانب سے سب سے پہلے شیئر کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق دونوں ستارے رواں سال مئی سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں، جس کی تصدیق دونوں ستاروں کی میڈیا ایجنسیز کی جانب سے بھی کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھی:

کورین اداکار لی جونگ سک کی معروف کورین گلوکارہ کیساتھ تعلقات کی خبریں

گلوکارہ جِیسو کی ایجنسی کے مطابق ابھی اُن کا رشتہ ابتدائی مراحل میں ہیں، اس لئے مداحوں سے نیک تمناؤں کی درخواست ہے۔

واضح رہے کہ کورین بینڈ بلیک پنک کا شمار دنیا کے مشہور بینڈز میں ہوتا ہے، گروپ کا آغاز 2016 میں ہوا تھا جو کہ چار ممبر جِیسو، جینی، لیزا اور روز پر مشتمل ہے۔

دوسری جانب کورین اداکار آہن بو ہیون نے بھی کئی نامور ڈراموں میں کام کیا ہے جن میں سی یو اِن مائے 19 لائف شامل ہے۔

Related Posts