کراچی، ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکو کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں ڈاکو نے پٹرول پمپ پر ڈکیتی کرنے کیلئے سیکیورٹی گارڈ کو قتل کردیا۔

کراچی کے علاقے شیرشاہ گلبائی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک سیکیورٹی گارڈ کو قتل کر دیا گیا، واقعہ پیٹرول پمپ پر پیش آیا، جس کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی ہے۔

ڈکیت اکیلا موٹر سائیکل پر پیٹرول پمپ آیا، اور وہاں تعینات سیکیورٹی گارڈ سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی گارڈ نے مزاحمت کی تو ڈاکو نے فائرنگ کردی، جس سے سیکیورٹی گارڈ قمر الدین موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

یہ بھی پڑھی:

پی ٹی آئی رہنما افتخار درانی اسلام آباد سے گرفتار

ڈاکو نے سیکیورٹی گارڈ کو قتل کرنے کے بعد کیشیئر سے رقم چھیننے کی بھی کوشش کی، تاہم وہ کیشیئر سے رقم چھیننے میں ناکام رہا، فرار کے دوران ڈاکو کی پستول کا میگزین بھی نکل گیا تھا، جسے اس نے اٹھایا اور پستول میں لگا کر فرار ہوگیا۔

پیٹرول پمپ انتظامیہ کے مطابق مقتول سیکیورٹی گارڈ کا تعلق رانی پور سے تھا، کیشیئر ممتاز نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر اکیلا ڈاکو آیا، اور ہماری طرف آنے لگا تو ہم بھاگ گئے، سیکیورٹی گارڈ نے ڈاکو پر فائرنگ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن ڈاکو نے پہلے ہی فائرنگ کردی۔

Related Posts