لاہور میں لاری اڈا بادامی باغ کے علاقے میں سیوریج لائن دھماکے کے نتیجے میں 4افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے 4افراد میں سے 3 کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ ایک شخص کو موقعے پر طبی امداد دے دی گئی۔ دھماکے کی وجوہات سمیت دیگر تفصیلات کی تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل لاہور کے ایک گھر میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے تھے۔ کوٹ لکھپت میں پیش آنے والے واقعے میں سلنڈر پھٹنے کے باعث گھر میں آگ لگ گئی تھی۔
یہ افسوسناک واقعہ 14روز قبل پیکو روڈ پر واقع گھر کے کچن میں سلنڈر دھماکے سے پھٹ جانے کے باعث پیش آیا تھا۔ ریسکیو 1122 کے اہلکار واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچے اور ریسکیو کارروائی کا آغاز کیا۔
ترجمان ریسکیو 1122 کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کے باعث خواتین اور بچوں سمیت 5افراد جھلس گئے، جنہیں طبی امداد دینے کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جھلسنے والوں کی عمریں 14 سے 45سال کے درمیان تھیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








