پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں مسلسل دوسرے روز بھی سونے کی قدر میں نمایاں کمی دیکھی جارہی ہے جبکہ چاندی کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ ترین نرخ کے مطابق آج 24 قیراط فی تولہ سونا کی قیمت 25,500 روپے کی کمی سے 5 لاکھ 11 ہزار 862 روپے جبکہ 10 گرام سونا 21,862 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 38 ہزار 839 روپے کی سطح پر آگئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے ریٹس کے مطانق 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 20,041 روپے کمی کے بعد 402,283 روپے ہوگئی۔
مقامی مارکیٹس میں چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی۔ تازہ ترین نرخ کے مطابق 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت 2,063 روپے کم ہو کر 9,006 روپے پر آ گئی جبکہ 10 گرام کی قیمت 1,768 روپے کی کمی کے ساتھ 7,721 روپے رہی۔
دوسری جانب بین الاقوامی فی اونس سونا 255 ڈالر کی کمی کے ساتھ 4,895 ڈالر پر بند ہوا جبکہ چاندی 20.63 ڈالر کم ہو کر 85.31 ڈالر ہو گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی اور ملکی کرنسی کی مضبوطی اس گراوٹ کی بڑی وجوہات ہیں۔ سرمایہ کاروں کو مشورہ دیا جا رہا ہے کہ مارکیٹ کی موجودہ صورتحال کو بغور دیکھیں اور دانشمندی سے فیصلہ کریں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








