اسلام آباد میں امام بارگاہ کے قریب دھماکا، 15 افراد شہید

تازہ ترین

تازہ ترین

دھماکا
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد میں امام بارگاہ کے نزدیک خودکش دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 15افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں، ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ دھماکہ دہشت گردی کا نتیجہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق دھماکے کی اطلاع اسلام آباد کے علاقے ترلائی سے موصول ہوئی ہے۔ ابتدائی طور پر متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، ابتدائی تحقیقات میں دھماکہ خودکش قرار دیا جارہا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خودکش بمبار نے مسجد میں داخلے سے روکنے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری اور بم ڈسپوزل اسکواڈ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ دھماکے سے زخمی متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔دھماکے کے بعد اسلام آباد کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے واقعے کے نتیجے میں زخمی افراد کی تعداد ابتدائی طور پر 15 بتائی تاہم بعد میں آنے والی اطلاعات کے مطابق پمز ہسپتال میں 11 افراد کی میتیں اور 60زخمی افراد کو لایا گیا، ہسپتال میں مزید زخمیوں کی گنجائش ختم ہوگئی۔ زخمیوں کو راولپنڈی اسلام آباد کے دیگر ہسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔

Related Posts