آ ئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکیج سے قبل وزیراعظم آفس کے افسران کیلئے اضافی تنخواہوں کی منظوری دیدی گئی۔ وزیراعظم آفس کے افسران کیلئے 4 اضافی تنخواہوں کی منظوری دیدی گئی۔
موقر معاصر آج نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈیفالٹ سے بچنے کیلیے آئی ایم ایف سے نئے بیل آؤٹ پیکیج کی درخواست کیلئے واشنگٹن روانگی سے چند روز قبل وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے 4 تنخواہیں دینے کی منظوری دی۔
ذرائع کے مطابق اضافی تنخواہ ان افسروں کیلئے اعزازیہ اضافی کام کرنے پر منظور کیا گیا ہے، حکومت انعام کی ادائی بینکوں سے 23 فیصد شرح سود پر قرض لے کر ادا کرے گی۔
ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ نے ایک سے 16 کے پے اسکیل پر خدمات انجام دینے والے وزیر اعظم آفس کے اہلکاروں کیلئے 2 تنخواہوں کی بھی منظوری دی، جس سے صرف 2 ماہ میں انہیں ملنے والے انعامات کی تعداد 5ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بھی وزیر اعظم آفس کے ملازمین کو تین تنخواہیں بطور انعام دی تھیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے چار تنخواہوں کی منظوری کا بطور چیئرمین اقتصادی رابطہ کمیٹی کیا۔
علاوہ ازیں وزیراعظم نے گریڈ 17 سے 21 تک کے افسروں کیلئے سابق نگران وزیراعظم کی منظور کردہ تین تنخواہیں بحال کر کے ایک ماہ کی تنخواہ کا اضافہ کر دیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








