ڈرامہ سیریل صنف آہن کی آخری قسط، اداکارہ سائرہ یوسف افسردہ ہوگئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈرامہ سیریل صنف آہن کی آخری قسط، یمنیٰ زیدی اُداس
ڈرامہ سیریل صنف آہن کی آخری قسط، یمنیٰ زیدی اُداس

مشہور و معروف ڈرامہ سیریل صنف آہن کی آخری قسط بہت جلد نشر ہونے والی ہے جس پر اداکارہ سائرہ یوسف بھی اُداس ہوگئی ہیں۔

ڈرامہ سیریل صنفِ آہن پاک فوج کی خواتین سپاہیوں اور افسران کے عزم و حوصلے اور جوش و ولولے کی داستان پر مبنی ہے، جسے دیکھ کر بے شمار پاکستانی خواتین قوم کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو گئیں۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے صنفِ آہن کی کہانی 7 خوبصورت کرداروں پر مبنی ہے جو مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والی خواتین ہیں اور فوج میں افسر بن کر قوم کی خدمت کرنا چاہتی ہیں۔

حال ہی میں آئی ایس پی آر کی جانب سے صنف آہن کی ٹیم میں شامل تمام لوگوں کیلئے آخری قسط کا پریمیئر پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں ڈرامے کی تمام اداکارائیں بھی شریک تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)

یہ بھی پڑھیں:یاسر نواز نے اداکارہ علیزے شاہ کو لائیو شو میں مفید مشورہ دیدیا

مزید برآں ڈرامے کے اختتام پر ردعمل دیتے ہوئے اداکارہ سائرہ یوسف نے کہا کہ وہ اتنی جلدی ڈرامہ ختم ہونے پر بہت زیادہ افسردہ ہیں، تاہم انہوں نے کہا کہ جلد یا بدیر ہر چیز کو ختم ہونا ہوتا ہے، بعدازاں انہوں نے کہا کہ وہ ڈرامے میں شامل اپنی ساتھی اداکاراؤں کے ساتھ تعلق کو ہمیشہ قائم رکھیں گی۔

دوسری جانب اداکارہ یمنیٰ زیدی نے ڈرامے کے اختتام پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈرامہ اُن کیلئے بہت زیادہ خاص تھا اور انہیں اس سے ایک خاص لگاؤ ہوگیا تھا۔

Related Posts