لاہور کی شمالی چھاونی کے علاقہ الفیصل ٹاون میں گھر سے 2 سگی بہنوں کی لاشیں برآمدہوئی ہیں۔
لاہور پولیس کے مطابق دونوں مقتول بہنوں کی شناخت کرن اور مریم کے نام سے ہوئی ہے، جن کی عمریں 17 سے 19 سال کے درمیان ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اہلخانہ کی طرف سے لاشوں کے حوالے سے کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا گیا ہے۔ نوجوان لڑکیوں کے قتل کا مقدمہ پولیس نے اپنی مدعیت میں درج کر لیا۔ لڑکیوں کو کس نے اور کیوں قتل کیا اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








