ساؤتھ انڈین اور بالی ووڈ فلموں کی معروف اداکارہ تمنا بھاٹیہ اپنی خوبصورتی اور منفرد فیشن سینس کے لیے جانی جاتی ہیں۔ وہ ہمیشہ اپنے سٹائل سے ناظرین کا دل جیت لیتی ہیں۔ حال ہی میں فلم فیئر گلیمر اینڈ اسٹائل ایوارڈز 2025 میں انہوں نے اپنے دلکش لک سے سب کو حیران کر دیا۔
اس تقریب کے لیے تمنا نے وائن ریڈ رنگ کا ایک دلفریب گاؤن منتخب کیا جو کرسٹینا فیڈلسکایا کے ڈیزائن کردہ تھا۔ اس گاؤن کی ہالٹر نیک لائن اور باڈی فٹ ڈیزائن نے ان کے انداز کو مزید نمایاں کیا۔ گاؤن پر چھوٹے چھوٹے چمکدار سیکوینس اسے اور بھی جاذب نظر بنا رہے تھے جو روشنی میں چمک کر تمنا کے لک کو شاندار بنا رہے تھے۔

تمنا کا میک اپ بھی اس گاؤن کے ساتھ مکمل طور پر ہم آہنگ تھا۔ انہوں نے گلوئنگ میک اپ کا انتخاب کیا جس میں برانز شیڈز کے ساتھ ہلکا سا اسموکی آئی میک اپ شامل تھا۔

ان کی آنکھوں کا میک اپ ان کے لک کو مزید دلکش بنا رہا تھا۔ ہونٹوں کے لیے انہوں نے روز نیوڈ لپ اسٹک کا انتخاب کیا، جو ان کے گاؤن کے ساتھ بہترین ہم آہنگی رکھتی تھی۔

اس ایوارڈ تقریب میں تمنا کا یہ لک نہ صرف فیشن کی دنیا بلکہ ان کے مداحوں کی طرف سے بھی بے حد پسند کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر تیزی سے وائرل ہوئیں۔

مداحوں نے تبصروں کے ذریعے ان کی خوبصورتی اور سٹائل کی خوب تعریف کی۔ تمنا نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ نہ صرف اداکاری بلکہ فیشن کے میدان میں بھی اپنی الگ پہچان رکھتی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








