یہ فلم بالی وُڈ میں ہنگامہ کھڑا کرے گی؟ آریان خان کی متنازعہ فلم کا ٹریلر جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

نیٹ فلکس نے نئی اور متنازعہ سیریز The Ba**ds of Bollywood* کا ٹریلر جاری کر دیا ہے جس میں گالم گلوچ، سازشوں اور پرتشدد مناظر کی بھرمار ہے۔ یہ سیریز 18 ستمبر سے نشر کی جائے گی اور اس میں کئی مشہور چہروں کی جھلک دکھائی گئی ہے جن میں شاہ رخ خان، آریان خان، بوبی دیول، لکش لالوانی اور راگھو جویال شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹریلر نے دیکھنے والوں پر گہرا تاثر چھوڑا ہے اور یہ ایک عام سیریز کے بجائے کسی سنسنی خیز فلم جیسا لگتا ہے۔ ریلیز کے چند گھنٹوں کے اندر ہی اسے تقریباً 1 کروڑ 20 لاکھ بار دیکھا جا چکا ہے اور 1 لاکھ 32 ہزار سے زائد لائکس حاصل کر چکا ہے۔

اس سیریز میں وہی لکش لالوانی اور راگھو جویال مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے جنہوں نے بولی وُڈ کی فلم Kill میں ہیرو اور ولن کے کردار ادا کیے تھے تاہم یہاں کہانی کا زاویہ مختلف ہے، یہاں خون خرابے کے بجائے زیادہ توجہ ایکشن اور بولی وُڈ کی اندرونی دنیا پر دی گئی ہے جہاں دونوں کو قاتل کے طور پر نہیں بلکہ اسٹارز کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

یہ سیریز دراصل فلمی دنیا کے ان پہلوؤں کو اجاگر کرتی ہے جنہیں عموماً پردے کے پیچھے چھپایا جاتا ہے جیسے اقربا پروری، شہرت کا غلط استعمال اور نئے اداکاروں کیلئے جدوجہد بھرا سفر۔

ٹریلر سے یہ تو واضح نہیں ہو سکا کہ کون سا بڑا اداکار سیریز کا مرکزی چہرہ ہے اور کون صرف مہمان کردار میں نظر آئے گا لیکن سیریز کے تھیم سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ بالی وُڈ کے ان پہلوؤں پر روشنی ڈالے گی جن پر عام طور پر بات نہیں کی جاتی۔

“The Ba***ds of Bollywood” ایک ایسی کہانی پیش کرتی ہے جس میں خواب، دھوکہ، سازش اور طاقت کی جنگ شامل ہے اور یہ سب کچھ اس انڈسٹری میں ہو رہا ہے جسے دنیا چمکتی روشنیوں کی دنیا سمجھتی ہے۔

Related Posts