بھارتی شہر چنئی کے فلیٹ سے جواں سال بھارتی اداکارہ کی لاش برآمد ہوئی ہے، جواں سال فنکارہ ساؤتھ انڈین شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھتی تھیں، ان کی موت پر ساتھی فنکار اور پرستار شدید صدمے کا شکار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ساؤتھ انڈیا سے تعلق رکھنے والی تامل اداکارہ سباشینی بالا سبرامنیم چنئی میں اپنے کرائے کے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں۔ اداکارہ کو ٹی وی سیریل میں اپنے مشہور کردار کے باعث شہرت ملی۔
اداکارہ کے اچانک انتقال پر مداحوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ اداکارہ نے خودکشی کی ، تاہم موت کی اصل وجہ جاننے کیلئے تفصیلی تفتیش تاحال جاری ہے۔اداکارہ کی سوشل میڈیا پر کی گئی آخری پوسٹ بھی عوام کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
View this post on Instagram
A post shared by Subashini balasubramaniyam (@subashini_balasubramaniyam)
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکارہ سباشینی بالا سبرامنیم ماضی میں سری لنکا سے تعلق رکھتی تھیں اور اتوار کی رات کو انہوں نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے خودکشی کرلی، تاہم تفتیش کاروں نے اداکارہ کے انتقال کی وجوہات سے پردہ نہیں اٹھایا۔
میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا کہ اداکارہ نے خودکشی سے قبل اپنے شوہر سے گھریلو مسئلے پر جھگڑا کیا اور ویڈیو کال کے دوران ہی شوہر کے سامنے خودکشی کرلی ، جس پر شوہر نے اپارٹمنٹ کے سکیورٹی والوں کو بتایا۔ انہوں نے پولیس سے رابطہ کرکے لاش ہسپتال منتقل کروا دی۔
ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹرز نے اداکارہ کو مردہ قرار دے دیا۔ بنگلورو سے تعلق رکھنے والے بپن چندرن سے اداکارہ کی شادی اپریل 2024 میں ہوئی تھی۔ اداکارہ سباشینی نے مارچ کے اوائل مین اپنا اپارٹمنٹ چنئی میں شوٹنگ کی غرض سے لیا جو نجی رہائشی کمپلیکس میں واقع ہے۔
اپنے اسکرین نام شاشوی بالا کے نام سے مشہور اداکارہ نے ڈرامہ کیال میں منفی کردار سے نام پیدا کیا، تاہم وہ اس سے قبل تامل فلم ایلام میلا اور ویب سیریز میں 2023 میں اداکاری کرچکی تھیں۔ تامل اداکارہ کے اچانک انتقال پر ساتھی فنکاروں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








