کراچی کے علاقے لانڈھی میں واقع ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں بریک فیل کنٹینر کی ٹکر سے منہدم ہونے والی فیکٹری کی چھت کے ملبے سے ایک شخص کی لاش نکال لی گئی ہے۔
رات گئے کراچی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں بریک فیل کنٹینر کی ٹکر سے فیکٹری کی چھت گر گئی تھی۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق حادثے کے فوری بعد رینجرز کے جواب جائے حادثہ پر پہنچ گئے تھے۔
ترجمان کے رینجرز اہلکاروں نے فوری امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے عمارت کے ملبے تلے دبے 3 افراد کو بحفاظت نکال لیا تھا۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز کی ریسکیو اینڈ سرچ ٹیم نے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر امدادی کاموں میں حصہ لیا۔ ملبے میں دبے ہوئے مزید زخمیوں کو نکالنے کی کوشش جاری تھی کہ اس دوران ایک مزدور کی لاش ملبے سے نکال لی گئی جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی میں سائنو فام ویکسین کا غیرمنصفانہ استعمال، ذمہ دار کی معطلی کی سفارش
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








