بالی وڈ اداکارہ کو دھمکی آمیز خط موصول، جان سے مارنے کی دھمکی

تازہ ترین

تازہ ترین

بالی وڈ اداکارہ کو دھمکی آمیز خط موصول، جان سے مارنے کی دھمکی
بالی وڈ اداکارہ کو دھمکی آمیز خط موصول، جان سے مارنے کی دھمکی

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار سلمان خان کے بعد اب معروف اداکارہ سوارا بھاسکر کو بھی دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے، جس میں انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ معروف اداکارہ سوارا بھاسکر کو بدھ کے روز ممبئی میں واقع ان کے گھر پر دھمکی آمیز خط  بھیجا گیا ہے۔

بالی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے بعد پولیس حکام سے رابطہ کیا اور نامعلوم افراد کے خلاف شکایت درج کرائی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اداکارہ کو ملنے خط میں ہندی زبان تحریر کی گئی ہے، جس میں اداکارہ کو جان سے مارنے کی براہ راست دھمکی دینے کے ساتھ گالیاں بھی لکھیں ہوئی تھیں۔

واضح رہے کہ سوارا بھاسکر سماجی و سیاسی مسائل کے بارے میں آواز اٹھاتی رہتی ہیں۔ اداکارہ نے2017 میں ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ویر ساورکر نے برطانوی حکومت سے معافی مانگی اور جیل سے باہر جانے کی درخواست کی تھی۔

مزید پڑھیں:اداکاربہروز سبزواری نے خلیل الرحمٰن قمر سے معافی کیوں مانگی؟

ویر ساورکرکے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ ایک بھارتی سیاست دان اور مصنف تھے۔ انہوں نے 1922 میں قید کے دوران ہندو قوم پرست سیاسی نظریہ ہندوتوا کی بنیاد رکھی تھی۔

Related Posts