بالی وڈ کنگ شارخ خان کو ایوارڈ؟ نیشنل ایوارڈ والوں نے 33 سال بعد آنکھیں کھول لیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان، جنہوں نے تین دہائیوں سے زائد عرصے تک اپنی جادوئی اداکاری سے فلم بینوں کے دلوں پر راج کیا بالآخر انہیں بھارت کا سب سے بڑا فلمی اعزاز نیشنل فلم ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔ یہ ایوارڈ ان کی 2023 کی بلاک بسٹر فلم جوان میں شاندار اداکاری کے لیے دیا گیا۔

شاہ رخ خان نے 1992 میں فلم دیوانہ سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا تھا۔ انکی دلکش شخصیت، گہری اداکاری اور دمدار ڈائیلاگ ڈلیوری نے انہیں جلد ہی بھارت کے مقبول ترین ستاروں میں شامل کر دیا۔دل والے دلہنیا لے جائیں گے، چک دے انڈیا، کچھ کچھ ہوتا ہے اور دیوداس جیسی فلموں نے انہیں عالمی شہرت دی لیکن نیشنل فلم ایوارڈ کا خواب اب تک ادھورا تھا۔

یکم اگست 2025 کو 71ویں نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب میں اعلان کیا گیا کہ شاہ رخ خان کو فلم جوان میں بہترین اداکار کے طور پر یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔دلچسپ امر یہ ہے کہ وہ یہ اعزاز اداکار وکرانت میسی کے ساتھ مشترکہ طور پر حاصل کریں گے جنہوں نے فلم بارہویں فیل میں اپنی غیر معمولی اداکاری سے سب کو حیران کیا تھا۔

جوان میں شاہ رخ خان نے ڈبل رول ادا کیا اور سات مختلف روپوں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کی یہ ورسٹائل پرفارمنس نہ صرف ناقدین بلکہ مداحوں کی طرف سے بھی بے حد سراہی گئی۔ اس فلم نے باکس آفس پر بھی شاندار کامیابی حاصل کی تھی۔

ایوارڈ ملنے پر شاہ رخ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک جذباتی ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی حکومت اور اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ ویڈیو میں ان کی مسکراہٹ اور فخر ان کے مداحوں کے لیے ایک یادگار لمحہ بن گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

33 سال کے طویل فلمی سفر کے بعد یہ ایوارڈ شاہ رخ خان کی لگن اور فن کے لیے ایک شاندار خراج تحسین ہے۔ یہ لمحہ نہ صرف ان کے لیے بلکہ ان کے لاکھوں مداحوں کے لیے بھی جشن کا باعث ہے جو برسوں سے اپنے کنگ خان کے لیے اس اعزاز کے منتظر تھے۔

Related Posts