سمندر سے اورنگزیب عالم کی لاش کیسے برآمد ہوئی؟ ٹیچر اور بچوں کی موت کی گتھی سلجھ گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

کراچی میں دو دریا کے قریب سی ویو پر اپنے دو کمسن بچوں کے ساتھ سمندر میں چھلانگ لگانے والے اسکول ٹیچر اورنگزیب عالم کی لاش ہفتے کے روز مل گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق اورنگزیب عالم نے دو روز قبل اپنی بیٹی اور بیٹے کے ہمراہ سمندر میں چھلانگ لگائی تھی۔ کل جمعے کے روز دونوں بچوں کی لاشیں سمندر سے نکال لی گئی تھیں اور آج ہفتے کو والد کی لاش بھی برآمد ہوگئی۔

اورنگزیب عالم کے قریبی دوست نے ایک اہم بیان دیتے ہوئے اس خودکشی کی وجہ بتائی۔ انہوں نے کہاکہ اورنگزیب میرا قریبی دوست تھا۔ اس کی بیوی کے ساتھ تنازع کی وجہ سے عدالت میں مقدمہ چل رہا تھا۔ کل دونوں عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ عدالت سے نکلنے کے بعد وہ اپنے بچوں کے ساتھ گیا اور واپس نہ آیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ رات کو خبر دیکھ کر مجھے شک ہوا کہ شاید اورنگزیب نے خودکشی کر لی۔ جب میں نے بچے کی لاش دیکھی تو معلوم ہوا کہ یہ احمد تھا۔ گھریلو تنازع اور عدالتی مقدمے سے پریشان ہوکر اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

واضح رہے کہ مرحوم اسکول ٹیچر اپنے بیٹے اور بیٹی کو لے کر دو دریا کے قریب سی ویو پہنچا تھا جہاں تینوں نے سمندر میں چھلانگ لگائی۔ ریسکیو اداروں نے فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کی، جس کے دوران ایک بچے کی لاش سمندر سے نکالی گئی تھی۔

ابتدائی معلومات کے مطابق، مرحوم اورنگی ٹاؤن کے سیکٹر 8.5 کا رہائشی تھا اور عامر پبلک اسکول میں بطور ٹیچر خدمات سرانجام دے رہا تھا۔

Related Posts