پیپلز پارٹی کی تنظیمی سرگرمیاں تیز؛ گورنر کے پی سے پی پی رہنما ارم فاطمہ ترک اور جہانزیب تنولی کی ملاقات

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ نمائندہ)

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور حلقہ این اے 18 کی سابق امیدوار ارم فاطمہ ترک اور ہری پور کے صدر جہانزیب خان تنولی نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی امور، عوامی مسائل، اور سیاسی حکمت عملیوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے نہ صرف تنظیمی فعالیت کو سراہا بلکہ کارکنوں کو مزید سرگرم کردار ادا کرنے کی ہدایت کی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقات نہ صرف پارٹی کی تنظیمی فعالیت کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے بلکہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ایک سنجیدہ سیاسی وابستگی کی غمازی بھی کرتی ہے۔

پی پی رہنما ارم فاطمہ، جو ماضی میں عوامی نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم سے قومی اور خواتین کے حقوق کے لیے مؤثر آواز رہی ہیں آج پاکستان پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے پختونخوا کے وسائل، خواتین کے حقوق، اور قومی خودمختاری کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

انہوں نے خیبرپختونخوا کی سرزمین پر باعزت، اصولی اور سیاسی و سماجی جدوجہد کی جو نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ ہم ان کی خواتین کے سیاسی شعور کی بیداری اور ان کے حقوق کے لیے مسلسل جدوجہد کو لال سلام پیش کرتے ہیں۔

گورنر فیصل کریم کنڈی کی رہنمائی میں پارٹی کا زمینی رابطہ اور سیاسی بصیرت ایک مضبوط سمت کی جانب گامزن ہے۔

Related Posts