بالی وڈ اسٹار وجے دیورکونڈا اور رشمیکا کی خفیہ منگنی؟ مداحوں میں ہلچل مچ گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

مشہور بھارتی فلم ستاروں وجے دیورکونڈا اور رشمیکا مندانا کے بارے میں خبریں گردش کر رہی ہیں کہ انہوں نے حال ہی میں منگنی کر لی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ منگنی 3 اکتوبر 2025 کو ایک نجی تقریب میں ہوئی جس میں صرف قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

سوشل میڈیا پر ایک تصویر بھی سامنے آئی ہے جس میں وجے اور رشمیکا دلہن اور دلہے کے لباس میں نظر آرہے ہیں جس سے لوگوں میں یہ تجسس پیدا ہوا کہ کیا یہ ان کی اصلی منگنی کی تصویر ہے تاہم یہ واضح ہوا کہ یہ تصویر ان کی فلم گیتھا گووندم کے ایک سین سے ہے نہ کہ ان کی حقیقی زندگی سے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Our Telugu Biggboss Stars (@our_telugu_biggboss_stars)

اب تک نہ تو وجے نے اور نہ ہی رشمیکا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر منگنی کے بارے میں کوئی تصویر یا تصدیق کی ہے۔ یہ جوڑا ہمیشہ سے اپنی ذاتی زندگی کو نجی رکھنے کے لیے جانا جاتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Filmymantra Media (@filmymantramedia)

افواہوں کے مطابق یہ جوڑا فروری 2026 میں شادی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے لیکن ابھی تک وجے دیورکونڈا یا رشمیکا مندانا کی جانب سے منگنی یا رشتے کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ میڈیا اور مداحوں میں اس خبر کی بہت زیادہ گہما گہمی ہے لیکن یہ خبر ابھی تک غیر مصدقہ ہے۔

Related Posts