غربت کی نیند موت میں بدل گئی! شکارپور میں سڑک پر سوئے 8 افراد بے قابو ٹرک کی زد میں آکر جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

سندھ کے شہر شکارپور میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے نے 8 افراد کی جان لے لی جن میں 4 بچے بھی شامل ہیں۔ یہ افسوسناک واقعہ ایک منی ٹرک کے بے قابو ہوکر سڑک کنارے سوئے ہوئے افراد پر چڑھنے سے پیش آیا۔

پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار مزدا ٹرک ایک کھمبے سے ٹکرا گیا اور اس کے بعد سڑک پر سوئے ہوئے افراد کو کچلتا ہوا نکل گیا۔ حادثے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حادثے کے بعد ٹرک کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے گاڑی کو قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔

قلات میں قبائلی افراد اور مسلح گروہ میں جھڑپ، فائرنگ، 5 افراد ہلاک

حکام کا کہنا ہے کہ شکارپور سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث حادثات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور ان پر قابو پاکر قیمتی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے۔

Related Posts