بالی ووڈ اداکاروں نے لیجنڈ اداکار ‘رشی کپور’ کو میوزک ویڈیو میں خراج تحسین پیش کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

بالی ووڈ اداکاروں نے لیجنڈ اداکار رشی کپور کو میوزک ویڈیو میں خراج تحسین پیش کردیا
بالی ووڈ اداکاروں نے لیجنڈ اداکار رشی کپور کو میوزک ویڈیو میں خراج تحسین پیش کردیا

بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار رشی کپور کی آخری فلم ’شرماجی نمکین‘ آج ریلیز ہوئی ہے اور اس موقع پر اُن کے بیٹے رنبیر کپور سمیت انڈسٹری کے دیگر اداکاروں نے مرحوم اداکار کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

مذکورہ فلم او ٹی ٹی اسٹریمنگ سائٹ ایمیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز کی جائے گی۔

حال ہی میں اُن کی طرف سے اداکار کو میوزک ویڈیو کے ذریعے سے خراج تحسین پیش کیا گیا ہے جس میں عامر خان، کرینہ کپور، رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، وکی کوشل اور فرحان اختر سمیت انڈسٹری کے بڑے بڑے نام شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عشق جلیبی کی اداکارہ مریم نور نے منگنی کرلی

میوزک ویڈیو رشی کپور کی فلم ’کارز‘ کے مشہور گانے ’میری عمر کے نوجوانو ں‘پر مبنی ہے۔

خیال رہے کہ میوزک ویڈیو میں تمام اداکاروں نے رشی کپور کی ہی طرز کا لباس پہنا ہوا ہے اور انہی کی طرح کا رقص کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

Related Posts