خضدار: ایس ایس پی خضدار کے سکواڈ پر بم سے حملہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ان کا ڈرائیور محمد دین موقع پر شہید ہو گیا۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مذکورہ واقعے کے بعد سکیورٹی فورس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔ ڈپٹی کمشنر خضدار موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ریسکیو کر رہے ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 2 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی موبائل گاڑی پر مقناطیسی بم حملہ ہوا، دھماکہ کے نتیجے میں ڈرائیور شہید، 2 اہلکار زخمی ہیں۔
مزید پڑھیں:آٹھ سال سے کھیتران کی جیل میں قید تھی، گراں ناز بی بی
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک زخمی اہلکار کی حالت تشویشناک ہے، واقعہ جھالاوان کمپلیکس کے مقام ہر پیش آیا، مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








