ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنی شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اچھا لڑکا ڈھونڈ دیں، شادی کرلوں گی۔
کیارا ایڈوانی سدھارتھ ملہوترا کے گھر سدھار گئیں تو اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول بھی جیون ساتھی بنے۔اب پرینیتی چوپڑا کہہ رہی ہیں کہ وہ اس وقت اکیلی ہیں لیکن اپنے لیے درست شخص کا انتخاب کرنا چاہتی ہیں۔
34سالہ اداکارہ نے کہا کہ میں شادی کرنا چاہوں گی اور اس کے بعد زندگی میں بچے بھی چاہئیں، مجھے ایک متوازن کیریئر بنانا ہے، میں ذاتی اور پیشہ ورانہ دونوں زندگیاں گزارنا چاہتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں صحتمند رہنا چاہتی ہوں، اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ خوش رہنا چاہتی ہوں۔
مزید پڑھیں:شہناز گل نے اذان کے احترام میں پرفارمنس روک دی
بھارتی اداکارہ نے کہا کہ آپ مجھے ایک لڑکا ڈھونڈ کر دے دیں تو میری ذاتی زندگی بالکل سلجھ جائے گی۔ پرینیتی نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کے پاس کوئی تجاویز یا سفارشات ہیں تو میں سننے کیلئے تیار ہوں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








