عامر خان کی کورونا وائرس کے علاج کیلئے بلڈنگ دینے کی پیشکش

تازہ ترین

تازہ ترین

Boxer Amir Khan offers building to treat coronavirus patients

لندن: برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان نے لندن میں اپنی زیر تعمیر عمارت کو کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کیلئے عارضی اسپتال میں تبدیل کرنے کی پیش کش کی ہے ۔

برطانیہ کورونا وائرس سے بدترین متاثرہ ممالک میں شامل ہے اور برطانیہ نے سخت لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے ۔

باکسر نے برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس کو پیشکش کی ہے کہ چار منزلہ عمارت کو وائرس سے متاثرہ مریضوں کیلئے استعمال کیا جائے۔

عامر خان کا کہنا ہے کہ میں بخوبی واقف ہوں کہ عوام کو اس اذیت ناک وقت میں ہسپتال کا بستر ملنا کتنا مشکل ہے ، میں اپنی 4 اسٹوری بلڈنگ دینے کے لئے تیار ہوں۔

مزید پڑھیں: رجعت پسند مذہبی طبقے کی جہالت سے وائرس پاکستان میں پھیلا۔فواد چوہدری

دریں اثنا لندن میں ایک عارضی ہسپتال بنایا جارہا ہے جس میں چار ہزارمریضوں کو رکھا جاسکے گا۔ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے عوام سے گھر میں رہنے اور کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کی اپیل کی ہے۔

Related Posts