لاہور : پاکستان میں جمعرات کے روز کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد1198 ہوگئی ہے ،سندھ میں 421 ، بلوچستان میں 131 ، پنجاب میں 345 ، خیبر پختونخوامیں 123 ، گلگت بلتستان میں 84 ، اسلام آباد میں 25 اور آزادکشمیر میں ایک مریض رپورٹ ہوچکا ہے۔
صحت یاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 21 ہے ، کورونا سے بچائو کیلئے ملک بھر میں جزوی طور پر لاک ڈاؤن جاری ہے اور سیکورٹی اہلکار لوگوں کی حفاظت کے لئے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
کورونا وائرس سے متاثرہ لوگوں کو معاشی معاونت فراہم کرنے کیلئے وزیر اعظم عمران خان نے ایندھن کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کٹوتی اور 200 ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کیا ہے ۔