بوائے فرینڈ نے جان لی یا خودکشی کا معاملہ؟ نیم برہنہ لڑکی کی خون میں لت پت لاش برآمد

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

بھارتی شہر بنگلورو سے ایک انتہائی افسوسناک اور تشویشناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک فلیٹ کے اندر 34 سالہ خاتون کی لاش انتہائی خراب اور گل سڑی ہوئی حالت میں برآمد ہوئی۔

پولیس حکام کے مطابق متوفیہ کی شناخت پوجا دتہ کے نام سے ہوئی ہے جو جھارکھنڈ کے شہر دھنباد کی رہائشی تھیں۔ بتایا گیا ہے کہ وہ حال ہی میں ایک نجی کمپنی کی ملازمت چھوڑ چکی تھیں اور اس وقت بے روزگار زندگی گزار رہی تھیں۔

یہ افسوسناک واقعہ پیر کے روز اس وقت سامنے آیا جب مقامی رہائشیوں نے گھر سے آنے والی شدید بدبو محسوس کر کے متعلقہ حکام کو اطلاع دی۔ اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئی تو وہاں خاتون کی برہنہ لاش خون میں لت پت اور انتہائی مسخ شدہ حالت میں پڑی ہوئی ملی۔

جائے وقوعہ کے معائنے کے دوران پولیس کو ایک نجی کمپنی کا شناختی کارڈ ملا جبکہ کمرے کے اندر متعدد پھٹے ہوئے کاغذات بھی بکھرے ہوئے تھا تاہم کسی قسم کا خودکشی کا نوٹ یا خط برآمد نہیں ہوا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون کی موت دو سے تین دن قبل واقع ہوئی ہوگی۔ فی الحال یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے اندر سے دروازہ بند کر کے خودکشی کی ہو سکتی ہے تاہم پولیس تمام ممکنہ پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات کر رہی ہے جن میں کسی مجرمانہ سازش یا قتل کے امکان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے جس کے بعد ہی تصدیق ہو سکے گی کہ یہ خودکشی تھی یا قتل۔پولیس کے مطابق پوجا دتہ گزشتہ تین سال سے اس کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھیں۔ انہیں آخری بار 23 اپریل کو گروسری (سودا سلف) خریدنے کے لیے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

Related Posts