پاکستان میں واٹس ایپ نے اپنی نئی ڈیسک ٹاپ ایپ متعارف کر دی ہے تاہم نیا ورژن اُتنی توقعات پر پورا نہیں اُتر سکا جن کا صارفین کو انتظار تھا۔
میٹا کی جانب سے پہلے موجود ونڈوز کے مقامی ایپ کو ختم کرتے ہوئے اب ایک نیا ویب بیسڈ ایپ ورژن پیش کیا گیا ہے جو مائیکروسافٹ ویب ویو ٹو ٹیکنالوجی پر مبنی ہے۔ یہ تبدیلی بین الاقوامی سطح پر پہلے سے نافذ کی جا چکی ہے جس کے بعد اب اسے پاکستان میں بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
پاکستان میں تجرباتی استعمال کے بعد سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق نیا ورژن پچھلے ڈیسک ٹاپ ایپ کے مقابلے میں کچھ زیادہ ہموار اور سہل محسوس ہوتا ہے اور اس کا مجموعی یوزر انٹرفیس بھی پہلے کے نسبت زیادہ خوبصورت اور جدید دکھائی دیتا ہے۔
اگرچہ یہ اپ ڈیٹ ابھی ہر صارف تک نہیں پہنچی، تاہم آنے والے دنوں میں تمام پاکستانی صارفین کو اپ ڈیٹ موصول ہو جائے گی۔
نئے ورژن میں سب سے بڑی تبدیلی یہ ہے کہ پرانا ایپ، جو تیز اور زیادہ ذمہ دار تجربہ دینے کے دعوے پر مبنی تھا، اپنی کارکردگی میں اکثر کمزور ثابت ہوتا تھا، بار بار کریش اور لَیگ کا شکار رہتا تھا۔
اب واٹس ایپ نے دوبارہ ویب ریپر ماڈل اختیار کر لیا ہے جس کا مطلب ہے کہ نئی ڈیسک ٹاپ ایپ دراصل کا پیکجڈ ورژن ہے نہ کہ مکمل ڈیسک ٹاپ ایپلی کیشن۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ وقت کے ساتھ اس کے فوائد یا نقصانات مزید واضح ہوں گے۔
ونڈوز لیٹسٹ کے مطابق نیا ورژن 2پوائنٹ 2584پوائنٹ 3پوائنٹ 0 زیادہ استعمال کے دوران دو جی بی تک ریم استعمال کر سکتا ہے جو پرانے ایپ کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے کیونکہ پرانا ایپ اسی سرگرمی کے دوران تقریباً 120ایم بی ریم لیتا تھا۔
پاکستان میں وہ صارفین جو نسبتاً پرانے سسٹمز استعمال کرتے ہیں، ان کے لیے یہ تبدیلی کارکردگی کے مسائل پیدا کر سکتی ہے تاہم حقیقت یہ ہے کہ پرانی ڈیسک ٹاپ ایپ بھی کمزور لیپ ٹاپس پر مناسب کارکردگی نہیں دکھا پاتی تھی۔
نئے ویب بیسڈ ایپ میں نوٹیفکیشن سسٹم، سیٹنگز مینو اور مجموعی لے آؤٹ پہلے سے زیادہ سادہ ہو گیا ہے۔
کچھ نمایاں فیچرز ضرور شامل کیے گئے ہیں جن میں واٹس ایپ چینلز کی سپورٹ، اسٹیٹس اور کمیونٹیز کے ساتھ بہتر انضمام شامل ہے لیکن مجموعی ڈیزائن اب ونڈو 11 کے انداز سے مطابقت نہیں رکھتا۔
میٹا کے مطابق ویب بیسڈ ماڈل سے ترقیاتی عمل آسان ہوتا ہے۔ ویب ویو ٹو استعمال کرنے سے کمپنی ایک ہی بنیادی ورژن کو تمام پلیٹ فارمز کے لیے برقرار رکھ سکتی ہے اور ہر پلیٹ فارم کے لیے الگ الگ مقامی ایپس بنانے کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔
اگرچہ فی الحال کچھ فیچرز غائب ہیں لیکن کمپنی کے مطابق جلد ہی تمام فیچرز نئے واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ ایپ میں شامل کر دیے جائیں گے۔
یہ نیا اپ ڈیٹ پاکستانی صارفین کے لیے ایک بڑا تبدیلی کا اشارہ ہے تاہم اس کی مکمل کارکردگی اور افادیت آئندہ چند ہفتوں میں مزید واضح ہوگی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








