برانڈڈ بوتلوں میں شراب جعلی! کراچی میں عید پر مضر صحت شراب بیچنے کا منصوبہ ناکام

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

کراچی کے علاقے کورنگی میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور اینٹی نارکوٹکس کی مشترکہ کارروائی کے دوران ایک غیر قانونی فیکٹری سے خطرناک اور مضر صحت شراب کی بڑی مقدار برآمد کر لی گئی ہے۔ یہ شراب عید الفطر کے موقع پر بازار میں فروخت کرنے کے لیے تیار کی جا رہی تھی۔

آپریشن کے دوران ملزم آکاش کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا جبکہ شراب کی اسمگلنگ اور تقسیم میں ملوث مرکزی ملزم راجو، جو حیدرآباد کا رہائشی ہے، چھاپے سے قبل فرار ہو گیا۔ حکام کے مطابق راجو کے خلاف تلاش جاری ہے اور جلد گرفتاری متوقع ہے۔

برآمد ہونے والی شراب انتہائی ناقص معیار کی تھی جس میں کیمیکلز اور دیگر مضر اجزا شامل تھے جو صحت کے لیے سنگین خطرات کا باعث بن سکتے تھے۔ عید کے دنوں میں ایسی غیر قانونی شراب کی مانگ بڑھ جاتی ہے جس کی وجہ سے اسمگلرز اور جعلی فیکٹریاں فعال ہو جاتی ہیں۔

محکمہ ایکسائز کے حکام نے بتایا کہ یہ کارروائی غیر قانونی شراب کی تیاری اور تقسیم کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہے۔ گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے تاکہ اس نیٹ ورک کے دیگر افراد تک رسائی حاصل کی جا سکے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ایسی غیر قانونی سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیں تاکہ صحت عامہ کو تحفظ مل سکے۔

Related Posts