شاباش مریم نواز! دو دن میں زمینوں پر قبضے کے 1005 کیسز نمٹانے کا ریکارڈ قائم

تازہ ترین

تازہ ترین

مریم نواز، فائل فوٹو

مریم نواز حکومت نے زمین ہتھیانے والوں کے اندھے راج کا خاتمہ کرتے ہوئے تاریخی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ دو دن کے اندر صوبے میں زمینوں پر غیر قانونی قبضے کے 1005 کیسز نمٹائے گئے اور برسوں سے عدالتی چکر کاٹنے والے ایک ہزار پانچ خاندانوں کو ان کی زمین کی ملکیت کا حق واپس مل گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لائیو ڈیش بورڈ کے ذریعے خود اس کارروائی کی نگرانی کی۔ ان کی سربراہی میں پراپرٹی آرڈیننس کے مؤثر نفاذ پر اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں دو دن میں 1005 کیسز کی نمٹائی کی تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔ وزیر اعلیٰ نے نئے پراپرٹی آرڈیننس کے نفاذ کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ پنجاب میں خواتین کے زمین کے کیسز اولین ترجیح پر حل کیے جائیں۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے واضح کیا کہ زمین کا اصل مالک جب تک قبضہ نہ لے، فیصلہ ادھورا ہے۔ کاغذی کاغذات پر حق تسلیم نہیں کیا جائے گا، قبضہ زمین پر حقیقی طور پر نظر آنا چاہیے۔ پنجاب کے ہر مرلے، ہر کنال اور ہر ایکڑ پر صرف اور صرف اصل مالک کا ہی قبضہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی نے زمین یا پراپرٹی پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے تو وہ متعلقہ ڈپٹی کمشنر آفس میں درخواست دے سکتے ہیں اور دنوں میں فیصلہ کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے زور دیا کہ فوری قبضہ ہوگا، کسی تاخیر، سفارش یا کوتاہی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Related Posts