دوسری جگہ شادی کیوں کی، اسلام آباد میں سابق منگیتر نے نئی نویلی دلہن کی زندگی چھین لی

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی فوٹو

اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ کی حدود میں سابق منگیتر نے نئی نویلی دلہن 17 سالہ لڑکی کو قتل کر دیا۔

نجی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ تھانہ گولڑہ کی حدود میں 17 سالہ دلہن کو قتل کیا گیا اور مقتولہ کی شناخت عائشہ خان کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ قتل ہونے والی دلہن گولڑہ اسٹیشن کے محلہ سکندر آباد کی رہائشی تھی اور ان کی شادی دوماہ قبل ضرار علی سے ہوئی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ ملزم عید محمد مقتولہ کا سابقہ منگیتر ہے، لڑکی کی شادی دوسری جگہ ہونے کی رنجش پر اس نے لڑکی کو قتل کردیا۔

Related Posts