لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں انسداد پولیو ٹیم پر حملے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک فیملی نے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار کرتے ہوئے ٹیم پر تشدد کر دیا۔ حملے میں خاتون ورکر شدید زخمی ہوگئیں جبکہ ٹیم کی موٹر سائیکل کو بھی نقصان پہنچا۔
پولیس کے مطابق پولیو ٹیم معمول کے مطابق بچوں کو ویکسین پلانے کے لیے کوٹ لکھپت پہنچی تھی تاہم گھر کے افراد نے انکار کر دیا۔ خاتون پولیو ورکر کے سمجھانے پر ایک عورت اور اس کی دو بیٹیوں نے اچانک ورکر حملہ کر دیا۔ جھگڑے کے دوران ایک اینٹ لگنے سے خاتون ورکر کے سر پر گہری چوٹ آئی جس سے ان کا سر پھٹ گیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیو ٹیم کے انچارج کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق نامزد خاتون اور اس کے دو بیٹے تاحال مفرور ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ افسوسناک واقعہ معاشرتی غلط فہمیوں اور انسدادِ پولیو مہم کے خلاف عوامی مزاحمت کو ظاہر کرتا ہے حالانکہ پولیو ویکسین بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھنے کے لیے ضروری ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








