باپ نے نکاح پڑھایا! مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے ڈاکٹر نبیحہ کی شادی میں کس چیز پر برہم؟ ویڈیو

تازہ ترین

تازہ ترین

Maulana Tariq Jamil’s son criticises Dr Nabiha over inappropriate behaviour during nikah
ONLINE

مولانا طارق جمیل کے بیٹے مولانا یوسف جمیل نے سوشل میڈیا شخصیت ڈاکٹر نبیحہ علی خان پر ان کے نکاح کے دوران مولانا طارق جمیل کے گھر میں غیر مناسب رویے پر سخت تنقید کی ہے، انہوں نے کہا کہ نکاح جیسے مقدس موقع پر گانے گانا اور ٹک ٹاک ویڈیوز بنانا نازیبا اور بے ادبی تھی۔

مولانا یوسف جمیل نے سوشل میڈیا پر جاری بحث کے تناظر میں وضاحت کی کہ بعض لوگوں نے سوال اٹھایا کہ مولانا طارق جمیل ڈاکٹر نبیحہ کے قریب کیوں بیٹھے جس پر انہوں نے واضح کیا کہ ان کے والد ایک بزرگ شخصیت ہیں اور جوان خواتین کو اپنی بیٹی یا بہن کے برابر سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب نے ہزاروں نکاح کرائے ہیں اور یہ نہیں جان سکتے کہ جو لوگ انہیں مدعو کرتے ہیں وہ ویڈیوز بنا رہے ہیں یا نہیں۔

مولانا یوسف جمیل نے مزید کہا کہ اگرچہ غیر متعلقہ خاتون کے قریب بیٹھنا اخلاقی طور پر درست نہیں تھا لیکن مولانا طارق جمیل ایک بزرگ انسان ہیں جو ہر خاتون کو اپنی بیٹی کی طرح سمجھتے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by PODCAST FEEL FREE🎯🎊🎐🤸‍♀️ (@butterflygupshup)

 

انہوں نے کہا کہ میں شخصی طور پر ڈاکٹر نبیحہ کو نہیں جانتا تھا اور واقعے کے بعد سوشل میڈیا کے ذریعے ان کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

مولانا یوسف جمیل نے واضح کیا کہ مولانا طارق جمیل کے گھر میں گانے گانا اور ویڈیوز بنانا مناسب نہیں تھا اور ڈاکٹر نبیحہ کو یہ خیال رکھنا چاہیے تھا کہ مولانا صاحب اس قسم کی سرگرمیوں کی حمایت نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ایک نہایت عاجز اور معصوم انسان ہیں جو کسی کے گھر آنے پر کبھی اعتراض نہیں کریں گے۔

آخر میں انہوں نے تمام لوگوں سے درخواست کی کہ ایسے مذہبی شخصیات کا احترام کریں اور بطور بیٹے یہ ان کی ذمہ داری تھی کہ اپنے والد کا موقف واضح کریں۔

Related Posts