ساڑھے تین لاکھ میں خریدی گئی دلہن 13 دن بعد خزانہ لوٹ کر فرار، 42 سالہ دولہا بنا قربانی کا بکرا

تازہ ترین

تازہ ترین

bride bought for rs 3 5 lakh flees after 13 days loots treasure 42 year old groom made scapegoat
ONLINE

بھارت کے علاقے جے پور سے ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک 42 سالہ شخص کی شادی کے خواب صرف 13 دن میں چکنا چور ہوگئے۔

جے پور کے علاقے کوٹکھاودا میں ایک 42 سالہ شخص شادی کے نام پر بڑے دھوکے کا شکار ہوگیا۔ متاثرہ شخص نے پولیس کو بتایا کہ ایک رام جی لال نامی شخص نے اس کی ملاقات ایک لڑکی پریتی سے کروائی جو دہلی کے ایک متوسط طبقے سے تعلق رکھتی تھی۔

دونوں کی شادی 5 جولائی 2025 کو انجام پائی جس کے لیے دولہا نے مبینہ طور پر 3 لاکھ 60 ہزار روپے ادا کیے۔

شادی کے صرف 13 دن بعد یعنی 18 جولائی کو دلہن کے نام نہاد والدین دو مردوں اور ایک عورت کے ساتھ گھر پہنچے اور خود کو کسی این جی او کا نمائندہ ظاہر کیا۔

ان لوگوں نے شور شرابہ کیا، گھر کا ماحول خراب کیا اور 63 ہزار روپے نقد اور قیمتی سونے کے زیورات لے کر وہاں سے فرار ہوگئے۔

بعد ازاں دلہن نے شوہر کو فون کر کے مزید رقم کا مطالبہ کیا اور دھمکی دی کہ اگر پیسے نہ دیے گئے تو وہ اس کے خلاف جھوٹی شکایت درج کرا دے گی۔

اس تمام صورتحال سے پریشان ہو کر متاثرہ شخص کو احساس ہوا کہ وہ ایک بڑی سازش کا شکار ہو چکا ہے، چنانچہ اس نے 13 دن بعد ہی پولیس میں باقاعدہ ایف آئی آر درج کروائی۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دلہن، رام جی لال اور دیگر افراد کی تصاویر حاصل کر لیں اور تفتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق یہ محض ایک انفرادی واقعہ نہیں بلکہ ممکنہ طور پر ایک منظم گینگ کی کارروائی ہے، جو مردوں کو شادی کے جال میں پھنسا کر ان سے بھاری رقم اور زیورات ہتھیا لیتے ہیں اور پھر فرار ہو جاتے ہیں۔

حکام نے معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے تاکہ ایسے دیگر متاثرین اور ملوث گروہ کو بے نقاب کیا جا سکے۔

Related Posts