جعلی ملک کا جعلی سفیر؛ خود ساختہ ڈپلومیسی کا سنسنی خیز اسکینڈل

تازہ ترین

تازہ ترین

fake ambassador of a fake country a sensational scandal of self styled diplomacy
ONLINE

بھارت کے ضلع غازی آباد میں پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کر لیا ہے جس پر الزام ہے کہ وہ دہلی کے نواح میں کرائے کے ایک رہائشی مکان میں جعلی سفارتخانہ چلا رہا تھا اور اس کے قبضے سے جعلی سفارتی نمبر پلیٹ والی گاڑیاں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم نے خود کو ایک سفیر کے طور پر پیش کیا اور مبینہ طور پر بیرون ملک ملازمتوں کے جھوٹے وعدے کر کے لوگوں سے رقم بٹوری۔ ریاست اترپردیش کی اسپیشل ٹاسک فورس کے سینئر افسر سشیل گھولے نے بتایا کہ یہ شخص کئی افراد کو دھوکہ دے چکا ہے۔

تحقیقات کے مطابق 47 سالہ ہرش وردھن جین نامی ملزم خود کوسیبورگا یاویسٹارکٹیکا جیسے جعلی یا غیر تسلیم شدہ ممالک کا مشیر یا سفیر ظاہر کرتا تھا۔

پولیس نے اس کے قبضے سے کئی ایسی تصاویر برآمد کی ہیں جن میں وہ عالمی رہنماؤں کے ساتھ موجود دکھائی دیتا ہے تاہم یہ تصاویر ایڈیٹ شدہ یا جعلی تھیں۔ اس کے علاوہ بھارت کی وزارت خارجہ اور تقریباً تین درجن ممالک کی جعلی مہرین بھی برآمد کی گئیں۔

پولیس افسر سشیل گھولے کے مطابق ہرش وردھن جین پر بیرون ملک شیل کمپنیوں کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنے کا بھی شبہ ہے۔ اس کے خلاف جعلسازی، نقالی اور جعلی دستاویزات رکھنے کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔

پولیس نے ملزم کے کرائے کے مکان سے چار ایسی گاڑیاں بھی برآمد کی ہیں جن پر جعلی سفارتی نمبر پلیٹیں نصب تھیں جبکہ وہاں سے تقریباً 45 لاکھ بھارتی روپے (تقریباً 38 ہزار پاؤنڈ) نقد اور مختلف غیر ملکی کرنسی بھی ملی ہے۔

اس رہائش گاہ پر کئی ممالک کے جھنڈے بھی آویزاں کیے گئے تھے تاکہ اسے بظاہر ایک سفارتی مشن کی شکل دی جا سکے۔ہرش وردھن جین یا اس کے وکیل سے تاحال کوئی ردعمل حاصل نہیں ہو سکا۔

Related Posts