شادی کے چند گھنٹوں دلہن نے بچی کو جنم دے دیا! گاؤں والے حیران، دولہا پریشان

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ بھارتی میڈیا)

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع رامپور میں ایک غیر معمولی اور حیران کن واقعہ پیش آیا ہے جہاں شادی کے چند ہی گھنٹوں بعد نئی نویلی دلہن ماں بن گئی۔ اس واقعے نے نہ صرف اہلِ خانہ بلکہ پورے علاقے کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے اور یہ خبر سوشل میڈیا پر بھی زیرِ بحث ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ اعظم نگر تھانہ کے علاقے میں پیش آیا۔ کمہریا گاؤں کے ایک نوجوان کا رشتہ بہادرگنج گاؤں کی رہائشی لڑکی سے طے تھا تاہم بعض وجوہات کی بنا پر شادی طے شدہ وقت سے پہلے انجام پائی۔ فریقین کی رضامندی سے شادی کی رسم ادا کی گئی اور دلہن کو سسرال لے جایا گیا۔

شادی کے بعد رات کے وقت دلہن کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی اور پیٹ میں شدید درد کی شکایت سامنے آئی جس پر گھر والوں نے فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کیا۔ ابتدائی طبی معائنے کے بعد اتوار کی علی الصبح دلہن نے ایک صحت مند بچی کو جنم دیا۔

سہاگ رات کے چند ہی گھنٹوں بعد بچے کی پیدائش کی خبر تیزی سے پورے گاؤں میں پھیل گئی جس کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد واقعے پر حیرت کا اظہار کرتی دکھائی دی۔ مقامی افراد کے مطابق ایسا واقعہ علاقے میں پہلی بار سامنے آیا ہے جس کی وجہ سے یہ معاملہ خاصی توجہ حاصل کر رہا ہے۔

فی الحال ماں اور نومولود بچی دونوں کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے جبکہ یہ انوکھا واقعہ رامپور اور اطراف کے علاقوں میں موضوعِ گفتگو بنا ہوا ہے۔

Related Posts