لندن: برطانوی ملکہ الزبتھ کے شوہر پرنس فلپ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔مرحوم کچھ عرصہ سے بیمار ی میں مبتلا تھے، برطانیہ کے شاہی خاندان نے پرنس فلپ کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔
واضح رہے کہ برطانوی ملکہ الزبتھ کے شوہر شہزادہ فلپ کا گزشتہ ماہ لندن کے اسپتال میں دل کا آپریشن ہوا تھا جس کے بعد اُن کو گھر منتقل کردیا گیا تھا، وہ متعدد دنوں اسپتال میں زیر علاج رہے۔
واضح رہے کہ آنجہانی شہزادہ فلپ اور الزبتھ دوم کی شادی 1947ء میں ہوئی تھی اور دونوں کے 4 بچے ہیں۔ پرنس فلپ کی عمر 99 برس تھی۔