پاکستانی اداکارہ آمنہ الیاس نے وزیر اعظم عمران خان کے عصمت دری کے واقعات میں اضافے کے حوالے سے خواتین کے لباس کو مورد الزام قرار دینے پرشدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کو یو ٹرن لینے کا شوق ہے، اپنا بیان واپس لے لیں۔
آمنہ الیاس نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ مجھے لگتا تھا کہ آپ نریندر مودی یا ڈونلڈ ٹرمپ کی طرح بے حس نہیں ہیں اس لئے آپ کو ووٹ دیا تھا لیکن جتنا زور آپ نے عورتوں کی بے حیائی ثابت کرنے پر صرف کیا ہے اس سے آدھا وقت بھی قانون کے نفاذ پر لگایا ہوتا تو نتائج مختلف ہوتے۔
آپ نے کہا ارطغر ل دیکھیں تو سب نے دیکھا، آپ نے کہا فلاں کتاب پڑھیں تو سب نے پڑھی لیکن شائد آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ عصمت دری کے حوالے سے آپ کے بیان کے کیا اثرات مرتب ہونگے، آپ کو یوں بھی یوٹرن لینے کا شوق ہے تو اپنا یہ بیان بھی واپس لیں ۔