لندن: برٹش ایئر وے نے تقریباً 20 سالوں میں پہلی بار اپنی نئی یونیفارم لائن جاری کی ہے، جس میں خواتین کے لیے حجاب کا آپشن بھی دے دیا گیا ہے۔
اس مجموعہ کو برطانوی فیشن ڈیزائنر اوزوالڈ بوٹینگ نے ڈیزائن کیا تھا اور یہ خواتین کے لباس، اسکرٹس، ٹراؤزر، حجاب اور جمپ سوٹ کے اختیارات کے ساتھ ساتھ مردوں کے لیے تھری پیس سوٹ بھی تیار کرتا ہے۔
ایئر لائن کے 30,000 سے زیادہ انجینئرز، کیبن کریو، پائلٹ اور چیک ان اہلکار اس سال کے موسم بہار میں اس سے استفادہ حاصل کرنا شروع کردیں گے۔
مزید پڑھیں:عالمی دباؤ مسترد، ایرانی نژاد برطانوی شہری کو تہران حکومت نے پھانسی دیدی
برٹش ایئرویز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرنے کہا ہے کہ ہمارا یونیفارم ہمارے برانڈ کی ایک شاندار نمائندگی ہے، جو ہمیں ہمارے مستقبل میں لے جائے گا، جو جدید برطانیہ کی بہترین نمائندگی کرتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








