لودھرا میں زمین کا تنازع، فائرنگ سے 4افراد جان کی بازی ہار گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

لودھراں:زمین کے تنازع پر دو گروہوں کے درمیان مسلح تصادم ہوا، اس دوران شدید فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد لقمہ اجل بن گئے، جبکہ چار افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چک نمبر 34 ایم میں زمین پر قبضے کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ ہوئی۔جس میں جانی نقصان ہوا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 4افراد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:جنوبی وزیرستان میں دھرنے کا خاتمہ، وانا میں اسلحے کی نمائش پر پابندی

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔

Related Posts