برطانوی پولیس کا آسکر وننگ اداکار کیون اسپیسی پر جنسی ہراسانی کا الزام

تازہ ترین

تازہ ترین

برطانوی پولیس کا آسکر وننگ اداکار کیون اسپیسی پر جنسی ہراسانی کا الزام
برطانوی پولیس کا آسکر وننگ اداکار کیون اسپیسی پر جنسی ہراسانی کا الزام

لندن: برطانوی پولیس نے آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار کیون اسپیسی پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کردیا ہے۔

پولیس نے اداکار کیخلاف رپورٹ درج کی تھی، جس کے مطابق ملزم نے دیگر تین لوگوں کو بھی جنسی ہراسانی کرنے پر مجبور کیا تھا۔

پولیس کے مطابق یہ تمام واقعات مارچ 2005 سے اپریل 2013 کے درمیان ہوئے تھے، جن میں سے چار دارالحکومت لندن میں اور ایک گلوسٹر شائر میں ہوئے تھے، واقعے میں جو لوگ شامل تھے اُن میں سے ایک آدمی اب 40 کی دہائی میں ہے جبکہ باقی دو 30 کی دہائی میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ترک اداکارہ ہاندے ارسل کی شرمناک تصاویر وائرل

واضح رہے کہ اداکار کو 16 جون کو عدالت میں پیش کیا جائے گا جس میں اُن پر لگائے گئے الزامات کے حوالے سے قانونی کارراوئی کی جائے گی۔

مزید برآں 1190 کی دہائی میں ایوراڈ حاصل کرنے والے اداکار اسپیسی نے کہا کہ وہ عدالت میں اپنے دفاع کیلئے تیار ہیں اور انھیں اس بات کا مکمل یقین ہے کہ اُن کی بے گناہی عدالت میں ثابت ہوجائے گی۔

خیال رہے کہ پانچ سال قبل جب اُن پر جنسی ہراسانی کا الزام لگا تھا اُس کے بعد سے وہ عوام کی نگاہوں سے اوجھل ہوگئے تھے۔

Related Posts