برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کون سی جان لیوا بیماری میں مبتلا ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو: ای ٹریبیون، انسٹاگرام)

لندن: برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کے جسم میں سرطان کی تشخیص ہوئی ہے جن کا شاہی محل میں علاج جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہزادی کیٹ مڈلٹن نے کینسر میں مبتلا ہونے کے بعد علاج کے ابتدائی مراحل کے بعد روبہ صحت ہونے کا اعلان کیا ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں برطانوی شہزادی نے کہا کہ ہمارے پورے خاندان کیلئے گزشتہ 2  ماہ انتہائی مشکل رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری ویڈیو پیغام میں شہزادی کیٹ مڈلٹن نے کہا کہ میری میڈیکل ٹیم انتہائی مستعد ہے جو میرا بہت خیال رکھ رہی ہے جس کیلئے میں ان کی بہت شکرگزار ہوں۔ جنوری کے دوران لندن میں میرے پیٹ کی سرجری ہوئی تھی۔

انسٹاگرام پیغام میں برطانوی شہزادی نے کہا کہ جنوری کے دوران خیال یہ تھا کہ میری جسمانی صورتحال کینسر سے تعلق نہیں رکھتی اور سرجری بھی کامیاب رہی تاہم آپریشن کے بعد ہونے والے ٹیسٹ میں میرے جسم میں کینسر کی موجودگی کا انکشاف سامنے آگیا تھا۔

برطانوی شہزادی نے کہا کہ میری میڈیکل ٹیم نے تجویز دی کہ مجھے کیموتھراپی کے مرحلے سے گزرنا ہوگا اور اب میں کیمو تھراپی کے ابتدائی مراحل میں ہوں اور یقیناً میرے جسم میں جان لیوا بیماری کینسر کی تشخیص ہمارے لیے کسی بڑے صدمے سے کم نہیں ہے۔

شہزادی کیٹ مڈلٹن نے کہا کہ ہم کینسر سے نجات کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ مجھے میجر سرجری سے صحتیاب ہونے میں کافی وقت لگ گیا اور پھر مزید وقت اس لیے بھی لگا کہ میں آپ سب کے سامنے یہ واضح کرسکوں کہ کینسر کے علاج کے بعد میں صحتیاب ہوجاؤں گی۔

تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ برطانوی شہزادی کو کینسر کی کس قسم کا سامنا ہے۔ شہزادی کیٹ مڈلٹن کا کہنا ہے کہ شہزادہ ولیم کینسر جیسی بیماری کے علاج کے دوران میرا ساتھ دے رہے ہیں جو میرے لیے بہترین خوشی کا باعث ہے اور آپ سب کی محبت پر بھی شکرگزار ہوں۔

Related Posts