ٹانگ پر پٹی! بریٹنی سپیئرز کی نئی ویڈیو نے مداحوں کو تشویش میں ڈال دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Britney Spears sparks fan concern after revealing painful leg injury in new dance video
ONLINE

مشہور امریکی گلوکارہ بریٹنی سپیئرز نے ایک نئی ویڈیو شیئر کرنے کے بعد اپنے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ ٹانگ کی شدید چوٹ کا شکار ہو گئی ہیں۔

43 سالہ گلوکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ اپنے گھر میں رقص کر رہی ہیں اور ان کی دائیں ٹانگ پر پٹی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔

بریٹنی نے وضاحت کی کہ وہ اپنے ایک دوست کے گھر میں سیڑھیوں سے گر گئیں، جس کے بعد سے ان کی ٹانگ میں بار بار درد اٹھتا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ان کی ٹانگ کبھی کبھی اچانک جواب دے جاتی ہے اور وہ یقینی طور پر نہیں جانتیں کہ کہیں یہ ٹوٹی تو نہیں گئی۔

چوٹ کے باوجودبریٹنی نے رقص کے ذریعے اپنی جذباتی کیفیت کا اظہار جاری رکھا اور اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے لیے دعائیں اور نیک خواہشات بھیجیں۔ انہوں نے لکھاکہ یہی میرا اندازِ اظہار اور دعا ہے، میں ہمدردی نہیں چاہتی، بس ایک اچھی عورت بننے اور بہتر ہونے کی کوشش کر رہی ہوں۔

View this post on Instagram

A post shared by XILA MARIA RIVER RED (@britneyspears)

 

ویڈیو میں وہ خاصی جذباتی نظر آئیں، خصوصاً جب انہوں نے ذکر کیا کہ ان کے بیٹے حال ہی میں ماؤئی سے واپس چلے گئے ہیں۔ بریٹنی کے دو بیٹے ہیں جو ان کے سابق شوہر کیون فیڈر لائن کے ساتھ ہیں۔

اسی دن بعد میں، انہوں نے ایک اور ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ مختلف ملبوسات میں نظر آئیں، جن میں ایک سنہری کراپ ٹاپ اور بیج رنگ کے جوتے شامل تھے۔ نئی ویڈیو میں بھی ان کی ٹانگ پر پٹی دیکھی جا سکتی تھی، جو اس بات کی علامت ہے کہ وہ ابھی بھی صحت یابی کے عمل میں ہیں۔

مداحوں نے کمنٹس میں ان کی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا، “امید ہے وہ آرام کر رہی ہوں گی اور اچھے علاج سے گزر رہی ہوں گی جبکہ ایک اور نے کہا کہ ہم صرف چاہتے ہیں کہ وہ ٹھیک ہوں۔

یاد رہے کہ بریٹنی سپیئرز 2021 میں اپنی سرپرستی کے خاتمے کے بعد سے ذاتی سکون اور آزادی پر توجہ دے رہی ہیں۔ ان کی رقص پر مبنی تازہ ویڈیو ان کے مثبت رہنے اور فن کے ذریعے خود کو بہتر بنانے کے عزم کی عکاس ہے۔

Related Posts