پشاور، کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں پر بی آر ٹی بس کے دروازے آج سے بند

تازہ ترین

تازہ ترین

پشاور، کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں پر بی آر ٹی بس کے دروازے آج سے بند
پشاور، کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں پر بی آر ٹی بس کے دروازے آج سے بند

صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں پر بی آر ٹی بس کے دروازے آج سے بند کردئیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کی روک تھام کیلئے ویکسین لگوانا لازمی قرار دے دیا جس کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جارہی ہے۔ ویکسینیشن نہ کرانے والے مسافر آج سے بی آر ٹی بس سروس استعمال نہیں کرسکیں گے۔

ترجمان پشاور ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ آج سے بی آر ٹی میں سفر کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے ساتھ مشروط کردیا گیا ہے۔ مسافر کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ دکھا کر ہی بس سروس استعمال کرنے کے اہل ہوں گے۔

کورونا ویکسین کی ایک خوراک لگوانے والے مسافروں کو بھی سفر کی اجازت دے دی گئی۔ترجمان ٹرانسپورٹ سروس کا کہنا ہے کہ حکومتی احکامات پر بی آر ٹی میں 20 ستمبر تک ویکسینیشن کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی جو آج ختم ہوگئی ہے۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل سندھ میں ویکسین نہ لگوانے والوں پر زمین تنگ کردی گئی۔ سندھ حکومت نے کورونا وائرس ویکسینیشن نہ کرانے والوں اور ایس او پیز کی کھلی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا ‏فیصلہ کرلیا۔

گزشتہ روز اس حوالے سے سندھ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات پر عمل درآمد کرانے کے احکامات جاری کردئیے گئے۔ ویکسین نہ کرانے والوں اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو حراست میں لینے کا حکم دے دیا گیا۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت کا ویکسینیشن نہ کرانے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

Related Posts